گوادر میں نصب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ دھماکے سے اڑا دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان کے شہر گوادر میں نصب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔اتوار کو اپنی ایک ٹویٹ میں بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’قائداعظم کے مجسمے پر حملہ دراصل نظریہ پاکستان پر حملہ ہے۔

 

‘’میں حکام سے اپیل کرتا ہوں اس واقعے میں ملوث لوگوں سے سے ویسے ہی نمٹا جائے جیسے زیارت میں قائداعظم کے گھر پر حملہ کرنے والوں سے نمٹا گیا تھا۔‘قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکے سے اڑانے کی ذمہ داری کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close