لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہاہے کہ بلوچستان میں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلبا کی بات سننے اورسمجھنے کی بجائے تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے،توجہ سے طلباء کی بات سنی اور سمجھی جائے اور انکا جائز حق انکو دیا جائے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نوازشریف نے کہاکہ بلوچستان میں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلبا کی بات سننے اورسمجھنے کی بجائے
تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی حکم پر طلبا کی رہائی خوش آئند ہے لیکن حکومتی سلوک شرمناک ہے۔ توجہ سے انکی بات سنی اور سمجھی جائے اور انکا جائز حق انکو دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں