حکومت آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے نت نئے پروگرام بنا رہی ہے، خواجہ سعد رفیق

اوکاڑہ (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے موجودہ حکومت آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے نت نئے پروگرام بنا رہی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشنوں نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، اس وقت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نے غریب سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے غریب عوام اس وقت خود سوزیاں کر نے

پر مجبور ہیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن)اوکاڑہ کے رہنماء حاجی محمد یونس اوریوتھ لیگ سٹی کے صدر محمد اکبرخان کی قیادت میں ملنے والے ووفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں نیازی کی دھاندلی کے منصوبوں پر کا ہورہا ہے عمران خان حکومت تین سالہ نااہلی چھپانے کے لیے کوشاں ہے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس فیصلے کو روکنے کے لئے چیف الیکشن کمیشن کو بدنام کر کے دبائو ڈالنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین شیطانی کھلونے کا کیا اعتبار ہے؟ جن لوگوں نے آر ٹی ایس خراب کر کے قوم کے مینڈیٹ سے روگردانی کی اور اب یہ ڈرامہ رچا رہے ہیں یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close