انسداد ڈینگی، پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ کر دیا

لاہور (آئی این پی ) پنجاب حکومت کی جانب سے انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ کر دیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو انسداد ڈینگی پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کے لئے

اقدامات کی خود نگرانی کریں، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر انداز میں سرویلنس پر توجہ دی جائے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی طرح انسداد ڈینگی کے اقدامات کو خود مانیٹر کروں گا۔ سب اچھا ہے کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا، انسداد ڈینگی کے ہر اقدام کا آڈٹ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close