نادرا نے ’کووڈ 19 ویکسی نیشن پاس‘ متعارف کرادیا

اسلام آباد(پی این آئی) نادرا نے ’کووڈ 19 ویکسی نیشن پاس‘ متعارف کرادیا۔ ترجمان نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہےکہ ادارے کا کورونا ویکسی نیشن پاس جدید طرز اور عالمی معیار کا ہے اور ویکسی نیشن پاس کو کیو آر کوڈ سے منسلک کیا گیا، کیو آر کوڈ کی اسکیننگ سے شناختی کارڈ، پاسپورٹ نمبر اور ویکسین کی تفصیل سامنے آتی ہے جب کہ جعل سازی سے ویکسی نیشن کارڈ میں کیو آر کوڈ نہیں لگایا جاسکتا۔

ترجمان نے بتایا کہ ’ویکسی نیشن پاس‘ بیرون ممالک جانے والے کسی بھی اتھارٹی کو چیک کروا سکتے ہیں، نادرا وہی ویکسی نیشن کارڈ جاری کرتا ہے جس کی انٹری ویکسی نیشن مراکز میں ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close