چیئرمین نیب عمران خان کے غلام ہیں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب)عمران خان کے سیاسی ایجنڈے کے اہلکار اور چیئرمین نیب عمران خان کے غلام بنے ہوئے ہیں،قومی احتساب بیورو کی نواز شریف کے خلاف پریس ریلیز در اصل چیئرمین نیب کی ایکسٹنشن کی درخواست ہے، منگل کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کا 35سال سے زائد سیاسی کیرئیر ہے وہ وزیراعلی پنجاب اور تین دفعہ

منتخب وزیراعظم رہے، ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگا ، جس فیصلے پہ پریس ریلیز جاری کی ہے وہ اسلاآباد ہائی کورٹ عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور اس پہ حتمی فیصلہ نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ نیب کی نواز شریف کے خلاف پریس ریلیز غیر قانونی ہے، قومی احتساب بیوروعمران خان کے سیاسی ایجنڈے کے اہلکار اور چیئرمین نیب عمران خان کے غلام بنے ہوئے ہیں، نیب کی قلابازیاں عمران خان کی کرپشن اور آٹا چینی بجلی گیس دوائی ، بی آر ٹی پشاور ، بلین ٹری سونامی ایلن این جی میں نظر نہیں آتی، نیب کو عمران صاحب کی کروڑوں روپے کی زمان پارک کے تعمیر اور بنی گالہ کا غیر قانونی محل نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close