کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق سے نہیں، ووٹ سے کرایا جائے، اسد قیصر

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق سے نہیں بلکہ ووٹ سے کرایا جائے، بنیادی انسانی حقوق کو کشمیریوں سے چھین لیا گیا، ہر سال ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، کشمیر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ کشمیریوں کے گھروں کو جلایا گیا، سید علی گیلانی ان تکلیفوں کوبرداشت کرتے کرتے دنیاسے چلے گئے، مقبوضہ کشمیر میں بے شمار خواتین کی آبروریزی کی گئی، انہوں نے ان خیالات کا

اظہار منگل کو اسلام آباد میں کشمیر پارلیمنٹری امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ کشمیر جیسے اہم مسئلہ پر اس کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم ہے، کشمیر دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے جو تاریخ ہمیشہ پرامن رہا، قیام پاکستان سے پہلے ڈوگرہ راج میں کشمیر کاامن تباہ ہوا،اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے،کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق سے نہیں بلکہ ووٹ سے کرایا جائے،اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کشمیر سارے کا سارا ہمارا ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close