سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کا ایئرلائن کے عملے پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے سابق رکن اسمبلی کے بیٹے نے نجی ایئرلائن کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے سابق ایم این اے ناصر علی کے بیٹے نے نجی ایئرلائن کے عملے پر تشدد کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، سابق رکن قومی اسمبلی ناصر علی کے ہمراہ ان کا بیٹا ایئرلائن کے دفتر آیا، جناح روڈ پر قائم دفتر میں عملے کے ارکان سے تلخ کلامی ہوئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناصر

علی کا بیٹا تلخ کلامی کے بعد ایئرلائن کے عملے پر مکے اور گھونسے برسا رہا ہے جبکہ بعدازاں سیکیورٹی گارڈ اور دیگر افراد متاثرہ شخص کو بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے آئے، تلخ کلامی کے بعد ناصر علی کے بیٹے عاصم شاہ نے عملے کے 2ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا،سابق رکن اسمبلی کے بیٹے نے تشدد کرنے کے بعد متاثرہ سیلز منیجر اور دیگر عملے کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیا،پولیس کا کہناتھا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے جو بھی قصوار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close