تمام صوبوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیاگیا

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی حکومت نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر تمام صوبوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔اس فیصلے کا اعلان وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں وزارت داخلہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ صوبوں کی سفارش پر 19اور 20سفر کو موبائل سروس معطل رکھی جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم دو پاسپورٹس، شناختی کارڈزاور جن کا ویز اوور ہو چکا ہے اور بہت عرصے سے پاکستان میں چھپے بیٹھے ہیں ان کو 30اکتوبر تک چھوٹ دے رہے ہیں کہ وہ جو بھی پاسپورٹ یا شناختی کار ڈ ودڈرا کرانا چاہیں کروا لیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں 50وارڈزکی بجائے 100وارڈز میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے ، وارڈز مردم شماری کے تحت بنائے گئے ہیں جن کی منظور ی وفاقی کابینہ سے لے لی گئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا پہلے روز سے ایک ہی بیانیہ ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام آئے اور اس کا تعلق براہ راست پاکستان سے ہے، وزیرا عظم عمرا ن خان نے بہت واضح طور پر تاجکستان میں کہا کہ وہ افغانستان میں مخلوط حکومت بنوانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close