دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو شیخ رشید نے ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دوہرے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو 31 اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عرصہ کے دوران وہ اپنا جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کینسل کرا لیں، اسلام آباد میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ افغانستان سے 16 ہزار افراد کا انخلا ہو چکا ہے جن میں 4 ہزار طورخم اور چمن بارڈر سے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہاں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان میں کہا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کے پاس 2 پاسپورٹ ، 2 شناختی کارڈ ہیں اور جن افراد کاویزہ ختم ہو چکا ہے ، کابینہ میں سمری بھیج رہے ہیں کہ انہیں 31 اکتوبر تک چھوٹ دی جائے گی۔ ان میں سے جو بھی ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ودڈرا کرنا چاہتے ہیں اس عرصہ کے دوران کریں۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں کی اجازت سے چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 50 کی بجائے 100 وارڈوں میں انتخابات ہوں گے۔ اسلام آباد کے بلاگر صحافی کے قتل کےحوالے سے جو پراپیگنڈا کیاجا رہا تھا ،

اس کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا اور قاتل اسلام آباد پولیس کی ریمانڈ میں ہے اور وہی اس کا ریمانڈ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کم وبیش 511 مدارس اور ایک ہزار مساجد ہیں، ان میں صرف ایک مدرسے کا مسئلہ ہوتا ہے ، انتظامیہ ان کے ساتھ مذاکرات میں رہتے ہیں تاکہ ان کاکوئی حل نکالا جا سکے۔ ہم باہمی میں افہام تفہیم کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کے خواہا ں ہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close