’’پولیس اہلکار واپس چلے جائیں ورنہ نوشہرہ سے نکال دوں گا‘‘پرویز خٹک کی پولیس کو دھمکی

اسلام آباد (پی این آئی )پولیس اہلکار واپس چلے جائیں ورنہ نوشہرہ سے نکال دوں گا،پرویز خٹک نے پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کینٹ انتخابات جیتنے کی خوشی جلسے سے خطاب کے دوران پولیس افسران کی جانب سے آتش بازی کرنے والے افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر

وفاقی وزیر دفاع نے پولیس افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ادھر کھڑا ہوں آپ آتش بازی سے کیسے روکیں گے ؟ پولیس اہلکاروں سے کہتا ہوں واپس چلے جائیں ورنہ نوشہرہ سے نکال دوں گا ۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں جشن منانے دیں ورنہ آپ کل پچھتائیں گے ، انہوں نے جلسے کے شرکاء کو آتش بازی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close