تحریک انصاف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے، عثمان بزدار نے اعلان کر دیا

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخالف جماعت کو آئندہ الیکشن میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، تحریک انصاف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے، جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں، خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، اظہر عباس چانڈیا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان مخالف جماعت کیلئے بڑا سیاسی دھچکا ہے، یہ کھوکھلے نعروں اور خالی تقریروں سے عوام کو

بہلانے والوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ سے مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا کے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اظہر عباس چانڈیا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان خوش آئند ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوگی، اظہر عباس چانڈیا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان مخالف جماعت کیلئے بڑا سیاسی دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھوکھلے نعروں اور خالی تقریروں سے عوام کو بہلانے والوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے، اظہر عباس چانڈیا سے احترام کا رشتہ ہے اور ان سے پہلے بھی ملاقاتیں رہی ہیں، مخالف جماعت کی منفی سیاست کے باعث ان کے اپنے بھی ساتھ چھوڑ رہے

ہیں، یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ مزید بڑھے گا۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی عوامی خدمت کی سیاست کے باعث مخالفین کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کے لیے بند ہوگئی ہے، مخالف جماعت کو آئندہ الیکشن میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے، جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں، خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close