نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر آ گیا

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر بروز منگل کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 20 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بریفنگ دی جائے گی ،وزارت مواصلات کے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا ،کابینہ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ نادرا کے مالی سال 2021 کے آڈٹ کی منظوری دے گی ،کابینہ ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ مختلف ممالک سے مختلف زبانوں میں فلمیں درآمد کرنے کے ایجنڈا کا جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ جموں کشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ کی بھی منظوری دے گی،کابینہ متبادل تنازعاتی قرارداد کا اسلام آباد میں باضابطہ مرکز کھولنے پر غور کرے گی ،وفاقی کابینہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ مردم شماری

کے لیے تجاویز کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ ریلوے بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی ،وفاقی کابینہ نجکاری کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close