حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسوں کی وجہ سےعوام تنگ آ چکے ہیں ،پی ٹی آئی کی حکومت کو اب ہر قیمت پر جانا ہو گا

نارووال (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام تنگ آ چکے ہیںاور پی ٹی آئی کی حکومت کو اب ہر قیمت پر جانا ہو گا۔ گذشتہ شب بدوملہی میں مسلم لیگی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مختلف آراء جمہوریت کا حسن ہے لیکن حتمی فیصلہ میاں نواز شریف کا ہی ہوتا ہے جس سے سب اتفاق کرتے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ

کے الیکشن نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پڑھا کر حکومت نے غریبوں کا معاشی قتل عام کیا ہے۔ مہنگائی کا جن پہلے ہی بے قابو تھا ۔غریب عوام آٹا ،گھی ،چینی، سبزیاں اور دیگر روز مرہ کی اشیائے خورونوش کی آسمان سے کرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں ۔ اگر تحریک انصاف کی حکومت اسی ڈگر پر چلتی رہی تو آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہوگی۔احسن اقبال نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سے سیریز کی منسوخی اور وطن واپسی سے پاکستان کی بہت سبکی ہوئی، نااہل حکمرانوں کے پاس ملک و قوم کے مفادات کا کوئی ایجنڈا نہیں اور تین سالہ حکومتی کارکردگی میں عوام کو

کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔اب عوام مسلم لیگ ن کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ، ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ملک محمد امتیاز ،اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close