وزیر داخلہ شیخ رشید کا دورہ سیاچن، گیاری فرنٹ لائن کا دورہ، یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی

سیاچن(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دورہ سیاچن، گیاری فرنٹ لائن کا دورہ ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گیاری میں یاد گار شہدا پر حاضری دی ، یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،برفانی تودہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے، آپ کی قربانیوں سے پاکستان قائم ہے ،ملکی دفاع میں

پاک فوج نے قابل رشک قربانیاں دی ہیں ، پوری قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی مقروض ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاچن میں فرنٹ پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات ایک دیرینہ خواب تھا، خدا کا شکرگزار ہوں کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی، دریں اثناء وزیر داخلہ کو گیاری تودہ حادثے پر بریفنگ بھی دی گئی، انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی،سیاچن دورے کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گیانگ کا بھی دورہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close