بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا،تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5سے 35فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے اس ظلم کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے ،ظلم کی حکومت کو

جانا ہوگا،بدترین مہنگائی، پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا ہے ،بے رحمی سے عوام کا معاشی قتل کیا جارہاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close