حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو۔۔۔۔ ٹرانسپورٹرز نے بڑی دھمکی دیدی

کراچی(پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی آسمان کو چھو رہی تھیں اور گزشتہ روز ان میں نیا ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس نئے اضافے پر جہاں عام شہریوں کا ضبط جواب دینے لگا ہے، وہیں کراچی کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی طرف سے حکومت کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو وہ ہڑتال کر دیں گے۔گڈزٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر رانا محمد اسلم نے کہا ہے کہ ”اگر حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیتی تو ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں پارک کر دیں گے۔ “ ان کا کہنا تھا کہ ”حکومت کی ٹرانسپورٹ مخالف پالیسیوں کی بدولت ملک کا ٹرانسپورٹ سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ہم ٹرانسپورٹرز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ اس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close