حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے اپوزیشن کا اکٹھ ہو گیا، بڑی بغاوت کاامکان

کوئٹہ (پی این آئی) تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن جماعتیں 43ارکان کی حمایت کا دعویٰ کررہی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں جہاں حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے ناراض ارکان اتحادی جماعتوں اور کہیں نہ کہیں اپوزیشن سے رابطوں کی کاوشیں بڑھادی گئی ہیں وہی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان بھی پوری تندہی کے ساتھ اپنے اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان پرامید ہیں کہ 43ارکان تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے آمادگی کااظہار کرچکے ہیں جن میں نا صرف بلوچستان عوامی پارٹی بلکہ پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہیں اپوزیشن کے دعوے کو اگر دیکھاجائے تو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے واضح امکانات نظرآرہے ہیں تاہم دوسری جانب حکومتی اتحاد بھی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close