برطانیہ جانے کے خواہشمند ہو جائیں تیار، پاکستان ریڈ لسٹ سے نکلنے کیلئے موزوں ترین ملک قرار

اسلام آباد(پی این آئی) برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی تیاری کرلیں، پاکستان ،جنوبی افریقہ اور ترکی ریڈ لسٹ سے نکلنے کیلئے موزوں ترین ممالک قرار، پاکستان کو چند دنوں میں برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کی پیشگوئی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رطانوی تجزیہ کاروں نے پاکستان کو رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کی پیشگوئی کردی ، جس کے بعد پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ سے نکلنے کےلئے کوششیں مزید تیز کر دیں۔برطانوی تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان رواں ہفتےریڈلسٹ سےنکل جائے گا ، میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ، ترکی ،پاکستان ریڈ لسٹ سے نکلنے کیلئے موزوں ترین ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے30روزمیں امبرلسٹ ممالک جیسی جینومک سیکوئنسنگ کی، پاکستان، ترکی،جنوبی افریقہ سے سنگین ویرئینٹ برطانیہ نہیں آیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں 62 ممالک شامل ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ سے نکلنے کےلئے کوششیں مزید تیز کر دیں ، اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔یاد رہے برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید کوخط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ برطانیہ پاکستان کوفوری ریڈ لسٹ سے نکالنے کےلئے اقدامات کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے پراعتراض کرتے ہوئے برطانوی چارٹرڈ طیارے کی پاکستان میں 9 ستمبر کو لینڈنگ کی اجازت دینے کی سمری مئوخر کر دی تھی۔ وفاقی وزراء نے اعتراضات اٹھایا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر صرف پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں، امید ہے برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گا۔وفاقی وزراء نے اعتراضات اٹھایا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر صرف پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں، امید ہے برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گا۔ اجلاس میں برطانیہ کیساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئےایم او یو کی سمری پر تفصیلی بحث ہوئی ، وزرا نے پاکستان کوریڈ لسٹ پر رکھنے پر شدید اعتراض کیا اور 9 ستمبر کو چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ کی منظوری روک دی گئی تھی۔وفاقی وزرا اسد عمر، بابر اعوان اور شیخ رشید نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی بتائی گئی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں