پاکستانی سعودی عرب کیسے جاسکتے ہیں؟ سعودی حکام نے پابندی برقرار رکھتے ہوئے طریقہ کار بھی بتا دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں والے ممالک سے مسافروں کی براہ راست مملکت آمد پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تاہم کچھ روز قبل سعودی حکومت نے سفری پابندیوں میں کچھ نرمی کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پاکستان سمیت وہ تمام ممالک جن پر سفری پابندیاں عائد ہیں، اگر ان ممالک میں کوئی ایسا شخص موجود ہے جو سعودی عرب سے کرونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بیرون ملک گیا، تو اس شخص کو براہ راست سعودی عرب واپسی کی اجازت ہے۔لیکن سفری پابندیوں کے شکار ممالک میں موجود وہ سعودی اقامہ ہولڈرز جنہوں نے بیرون ملک سے کرونا ویکسین لگوائی، انہیں تاحال براہ راست مملکت واپسی کی اجازت نہیں دی گئی۔ایسے افراد کیلئے وضاحت کی گئی ہے کہ ایک صورت میں انہیں سعودی عرب واپسی کی اجازت مل سکتی ہے۔ سفری پابندیوں والے ممالک میں ویکسین لگوانے والے اقامہ ہولڈرز اگر سفری پابندیوں سے مثتثنیٰ ممالک کا سفر کریں اور وہاں 14 روز کا قیام مکمل کر لیں تو پھر انہیں سعودی عرب داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی۔ تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کیلئے بھی مزید کچھ شرائط ہیں ان پر بھی پورا اترنا ہو گا۔

close