کورونا ایس او پیز میں نرمی، پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد افراد سفر کریں گے جبکہ کاروبار کتنے بجے تک کھلا رہے گا؟

کراچی(پی این آئی ) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ایس اوپیز سے متعلق نیا ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 16سے 30 ستمبرتک ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کاروباررات 10 بجے تک کرنے کی اجازت دےدی گئی ہے جبکہ کراچی میں اتوارکوکاروباری سرگرمیاں بندرہیں گی اورسندھ کے دیگراضلاع میں جمعہ کوکاروباری سرگرمیاں بندرہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصدویکسی نیٹڈافرادکورات 12بجے تک انڈورڈائننگ کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ٹیک اوے،ڈرائیوتھرواور ہوم ڈلیوری 24 گھنٹے جاری رہ سکتی ہیں۔200 ویکسی نیٹڈ افرادکےساتھ انڈورشادی یاتقریبات کی اجازت د ی گئی ہے جبکہ 400 ویکسی نیٹڈافرادکےساتھ آو¿ٹ ڈورشادی یاتقریبات کی اجازت دی گئی ہے۔ انڈورجمز،سوئمنگ پولز،تفریحی پارکس میں 50 فیصدافرادکواجازت ہوگی جبکہ پبلک پارکس کھلے رہیں گے تاہم سینماگھرتاحال بند رکھیں گئے ہیں۔ویکسی نیٹڈافراد کیلئے ٹورازم کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جبکہ دفاترمیں 100 فیصد عملے کوکام کی اجازت ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مزارات کھولنے کی اجازت بھی د ی گئی ہے ، ڈومیسٹک فلائٹس میں کھانے پینے کی اشیاکی فراہمی پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 50 فیصدافرادپبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرسکتے ہیں ، مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن لگایاجاسکتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close