وفاقی وزیر کے بھائی کی جے یو آئی میں شمولیت؟ تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرنے کا امکان

پشاور (پی این آئی)جے یو آئی حکمراں جماعت تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرانے کیلئے تیار، پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے جے یو آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا- تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے نے جے یو آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا-

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم احد خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے،اس ملاقات میں سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔سینیٹر طلحہ محمود کی احد خٹک کو جےیوآئی میں شمولیت کی دعوت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احد خٹک نے جے یو آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔احد خٹک نے کہا ہے کہ اپنے والد اور دیگر احباب سے مشاورت کرکے آپکو اگاہ کریں گے ، چچا پرویز خٹک نے تو مایوس کیا ہی تھا اب پی ٹی آئی نے بھی مایوس کردیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔احد خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد اور گروپ کے ساتھ مشاورت کرکے جلد اپ سے ملاقات کر کےآگاہ کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی تھی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز 50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سردار عزیز نے کہا کہ بے حس اور نکمے لوگوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کو تباہ کردیا۔ سعید غنی بولے کہ ان ساتھیوں کے توسط سے مزید سیاسی کارکنوں تک پہنچیں گے، جن علاقوں سے ایم کیو ایم کو 80 ہزار ووٹ ملتے تھے آج 5 ہزار ووٹ ملے۔سعید غنی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، ایم کیو ایم کو اپنی ذلت پر غور کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بھی بڑی وکٹیں گرا لی تھیں۔ چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی، لیکن ان کی فطرت میں وفا کرنا نہیں۔منگل کو کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق وزیر اعلیٰ ثنا زہری اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔نواب ثنا اللہ زہری، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور رفقا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ کیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کے ساتھ کنونشن میں کیا جائے گا۔اجلاس میں عبدالقادر بلوچ نے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت سے متعلق شرکا سے رائے طلب کی، ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ لوگ ڈرائنگ روم میں فیصلے کرتے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں اپنے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں اور مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں