مادر وطن کے دفاع کیلئے جان دینے والوں کے لواحقین کی فلاح یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان دینے والوں کے لواحقین کی فلاح یقینی بنائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوعاقل کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کوصحرامیں فارمیشن ٹریننگ ،آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے جوانوں کی جنگی تیاریوں ،تربیتی معیاراورجذبے کوسراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی

چیف نے صحرائی حالات میں ماحولیات کے تحفظ اوردفاع کی کوششوں کی تعریف کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے پنوعاقل میں شہید سپاہی حزب اللہ جتوئی کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔سپاہی حزب اللہ 5 ستمبر کو کوئٹہ میں ایف سی پر بارودی سرنگ حملے میں شہید ہو ئے تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خاندان کی خیریت دریافت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متعلقہ حکام کو شہداکے خاندانوں کی بھرپور فلاح و بہبود کی ہدایات کی ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان دینے والوں کے لواحقین کی فلاح یقینی بنائیں گے۔ئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرسبزپاکستان مہم کے تحت پودابھی لگایا۔

close