نیو یارک (پی این آئی) امریکہ افغانستان پر اچانک مہربان ہو گیا اور 64 ملین ڈالرکی فوری امداد کا اعلان کردیا۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان کو 64 ملین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ امداد انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مستقبل میں بھی امداد کی فراہمی کی جاسکتی ہے
لیکن اس کیلئے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے طالبان سے اپنے وعدوں پرعملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اورکہا کہ بعض ایسی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں جن کے مطابق طالبان امداد کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں