محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا شکوہ، وزیر اعظم یا کابینہ کے کسی رکن نے خیریت کا فون تک نہیں کیا

اسلام آباد (پی این آئی) راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان اوران کی کابینہ کے ارکان میں سے کسی کی طرف سے بھی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ”مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان یا ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں

دریافت نہیں کیا۔“
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ ”جب پوری قوم میری صحت یابی کے لیے دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے میری صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ٹیلی فون تک نہیں کیا۔“ 85سالہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا سے متاثرہونے پر 26اگست کو خان ریسرچ لیبارٹریز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں سے انہیں روالپنڈی کے ملٹری ہسپتال لیجایا گیا۔ وہ کچھ وقت وینٹی لیٹر پر بھی رہے۔ تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں اورانہیں جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close