پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پریس گیلری خالی، کوئی صحافی نہ دکھائی نہ دینے پر عارف علوی حیران رہ گئے

اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، دورانِ تقریر صدر مملکت نے خالی میڈیا گیلری کا شکریہ ادا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق پیر کے روزصدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران میڈیا کی خدمات پر شکریہ ادا کیا لیکن صدر نے جب میڈیا گیلری پر نظر دوڑائی تو انہیں وہاں کوئی صحافی دکھائی نہ دیا جس پر وہ حیران رہ گئے،صدر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر حکومت

نے صحافیوں پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کو بند کردیا گیا اور صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا،اسی موقع پر صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ خطاب کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا، انہوں نے اپنے خطاب میں میڈیا کی خدمات پر اس کا شکریہ ادا کیا لیکن صدر نے جب پریس گیلری پر نظر ڈالی تو وہ بالکل خالی تھی، اس پر صدر عارف علوی بھی کچھ حیران دکھائی دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close