کنٹونمنٹ الیکشن، تحریک انصاف نے سندھ فتح کر لیا

کراچی (پی این آئی) سندھ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب میں کل 54 وارڈز میں سے 41 نشستوں کے نتائج سامنےآگئے ہیں۔اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 12 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

ایم کیو ایم اور سندھ کے حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے 10،10 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی نے تین ، تین نشستیں حاصل کی ہیں۔ حیدر آباد کنٹونمنٹ بورڈ میں ایم کیو ایم نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ملیز کینٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے 10 میں سے پانچ نشستیں اپنے نام کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close