واٹس ایپ نے انتہائی شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واشنگٹن(پی این آئی)واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے،اس فیچر کی بدولت اب صارفین صوتی پیغامات کو سننے کے ساتھ ساتھ پڑھ بھی سکیں گے۔ اس فیچر بدولت اب اب قوت سماعت سے محروم افراد بھی واٹس ایپ کے ’ وائس میسیجز‘ کو پڑھ سکیں گے۔

اس سروس کے تحت آپ کے صوتی پیغامات کو ٹرانسکرپشن کے لیے واٹس ایپ یا فیس بک کے سرور پر نہیں بھیجا جائے گا اور نہ ہی یہ براہ راست آپ کی شناخت کو ظاہر کریں گے۔ یہ ایک آپشنل فیچر ہوگا اور اسے ٹرانسکرائب کرنے کے لیے آپ کو خصوصی اجازت درکار ہوگی۔ اجازت ملنے کے بعد آپ کا صوتی پیغام ٹرانسکرپشن سروس کے لیے دستیاب ہوگا۔جب آپ اپنے صوتی پیغام کو کھولیں گے تو ایک پیغام ظاہر ہوگا جس کو اوکے کرنے پرآپ کا صوتی پیغام ٹرانسکرپشن سروس کے لیے دستیاب ہوگا۔

close