حکومت الیکشن کمیشن کو جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بنانا چاہتی ہے،سراج الحق

لاہور(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نیکہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو اپنی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بنانا چاہتی ہے، اتوار کو اپنے ایک بیان میں سراج الحقنے کہا کہ حکومت کی الیکشن کمیشن پر چڑھائی سیاسی تاریخ میں انوکھا واقعہ ہے، حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ الیکشن کمیشن کو کنٹرول کرے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں نے ووٹنگ مشین کو مسترد کرکے حکومت کا قبل ازوقت دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب

کر دیا، حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے عوام کے دن کا چین اور رات کا سکون چھین لیا ہے،سراج الحق نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ان کی وطن واپسی کا موثر انتظام کرے،امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حقیقی، اسلامی اور فلاحی پاکستان کے لیے جماعت اسلامی اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، مہنگائی کے سونامی کی وجہ سے عوام کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close