حکومت گرانے کی سازش یا کچھ اور؟ عمران خان کی کابینہ کا وزیر چئیرمین پیپلزپارٹی سے جامِلا

اسلام آباد(پی این آئی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مونس الٰہی نے زرداری ہاو¿س اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی،بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری پرویز الٰہی کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ،ملاقات کے دوران ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام اور سندھ میں پانی کی قلت کے معاملے پر بھی گفتگوکی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close