آپ چاہیں تو ہم پی ٹی آئی کی حکومت کو گراسکتے ہیں، بلاول بھٹو نے کس کی بڑی پیشکش کر دی؟ حکومتی حلقو ں میں ہلچل

لیہ (پی این آئی)ہمارے اتحادیوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہے، ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے، لیکن اگر ن لیگ اورمولانا فضل الرحمان چاہیں تو ہم حکومت گرا سکتے ہیں، بلاول بھٹو نے ن لیگ اور جے یو آئی کو پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کیلئے بڑی پیش کش کر دی-

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہی ہے،پنجاب کے عوام کو بھی لاوارث نہیں چھوڑ سکتے،ہم کٹھ پتلی بزدار کو بھی گرائیں گے،اگر ن لیگ اورمولانا فضل الرحمان چاہیں تو ہم حکومت گرا سکتے ہیں ۔لیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارے اتحادیوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہے، ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے ہیں، بنی گالہ سے چیخیں نکل رہی ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پنجاب کو سازش کے تحت پیپلزپارٹی کی حکومت سے محروم رکھا گیا ، پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی، عوام تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہی ہے،کبھی بجلی تو کبھی گیس تو کبھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے،ہر روز ایک نیا معاشی بم پھٹتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام کیساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے،کسان کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے وہ برداشت نہیں کر سکتے ،ہم نے اس کٹھ پتلی سے حساب لینا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جیالے ساتھ دیں ہم نے سلیکٹڈکو گھر بھیجنا ہے،تخت لاہور اور سلیکٹڈکا راج نہیں چاہئے،حکومت نے سٹیل ملز کے 10 ہزار خاندانوں کو بے روز گار کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسان ، مزدور اور نوجوانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آٹے کی قیمتوں کو سابقہ قیمت پر بحال کیا جائے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہتا ہوں کہ ڈٹے رہو عوام آپ کے ساتھ ہے،الیکشن کمیشن حکومت کے نشانے پر ہے ، الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرکے حملہ کرنے والوں کو نااہل کرے۔ بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب میں گو عمران گو کے نعرے لگوا دیئے، انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو حق نہیں ہے کہ وہ اس ملک پر حکمرانی کریں ،پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے،ہم کٹھ پتلی بزدار کو بھی گرائیں گے،اگر ن لیگ اورمولانا فضل الرحمان چاہیں تو ہم حکومت گرا سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close