پاکستان، چین اور روس سمیت آٹھ ممالک کے انٹیلی جنس سربراہوں کی اسلام آباد میں اہم ملاقات، افغانستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان، چین، روس، ایران ،تاجکستان، قازقستان، ترکمانستان اور آذر بائیجان کے انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چین، روس، ایران ،تاجکستان، قازقستان، ترکمانستان اور آذر بائیجان کے انٹیلی جنس سربراہوں کی ملاقات پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں ہوئی ہے۔

ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ خطے مین دیر پا امن اور استحکام کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق آٹھوں ملکوں کے انٹلی جنس چیفس نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اس کے علاوہ تمام ممالک نے انٹیلی جنس شیئرنگ پر بھی اتفاق کیا۔تجزیہ کار حارث نواز کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں افغانستان کے حوالے سے آٹھوں ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں بھارت کا اثر و رسوخ کم کرنے اور پاکستان کے سیکیورٹی تحفظات دور کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close