بلاول بھٹو موٹر وے انٹر چینج پر ٹول پلازہ ادا کیے بغیر نکل گئے

رحیم یار خان (آئی این پی )چیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو رحیم یار خان موٹر وے انٹر چینج پر ٹول پلازہ ادا کیے بغیر نکل گئے قافلے میں درجنوں گاڑیاں شامل ایک نے بھی انٹر چینج پر ٹول پلازہ ادا نہ کیا جبکہ بلاول کی آمد سے قبل سینکڑوں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر وصدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں پارٹی عہدیدار و کارکنان کا جم غفیر ان کا استقبال کرنے اقبال آباد انٹر چینج پہنچا پارٹی قاید کی آمد کی

خوشی میں جیالوں کو نہ ماسک یاد رہا اور نہ ایس او پیز کا خیال بلاول بھٹو کی آمد پر کارکنان دھکم پیل کے باعث استقبال کیلئے آئے کارکنان جیبں کٹ جانے کے باعث موبائل فون چوری ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close