امتحانات میں نمبر بڑھانے ہیں تو مجھ سے باہر ملو، لیکچرار کے طالبہ کونازیبا پیغامات

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے دارالحکومت میں ایک طالبہ نے لیکچرار پر ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ہراسانی کا یہ واقعہ ایم اے او کالج میں پیش آیا۔ ایم ایس کی ایک طالبہ نے لیکچرار پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ لیکچرار نے نمبر بڑھانے کے عوض اسے باہر ملاقات کرنے کا کہا اور نازیبا پیغامات بھیجے۔

طالبہ کی شکایت پر ایم اے او کالج کے پرنسپل نے تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے ارکان طالبہ سے ملاقات کرکے اسے بھیجے گئے پیغامات حاصل کریں گے جس کے بعد لیکچرار سے تفتیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close