حکومت نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، غیرویکسینیٹڈ افراد پر نئی پابندی عائد کر دی

لاہور(آئی این پی)حکومت پنجاب نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیرویکسینیٹڈ افراد پر نئی پابندی عائد کر دی۔محکمہ محنت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیرویکسی نیشن ورکرز صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔ اس حوالے سے وزیرمحنت پنجاب عنصرمجیدخان نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔عنصرمجید خان نے کہا ہے کہ 30ستمبر کے بعد بغیر ویکسین نیشن کام کی اجازت نہیں ہوگی فیکٹری، کارخانوں، صنعتی اداروں

میں بغیرویکسین کام کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہرشہری کی ویکسی نیشن کی ہدایات کی گئی ہیں صنعتی اداروں کیمالکان اپنے ملازمین کی کوروناویکسی نیشن کرائیں۔وزیر نے کہا کہ محکمہ محنت کیافسران تمام کاروباری اداروں کاوزٹ کریں گے افسران تمام کاروباری اداروں میں ایس اوپیزکی پابندی یقینی بنائیں۔

close