وزیراعظم کا معاشرے میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر اظہار تشویش، انسداد منشیات کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے معاشرے میں منشیات خصوصا نوجوان نسل کے حوالے سے منشیات کے رجحان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے نوجوان نسل کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں، منشیات کیحوالے سے سامنے آنے والے اعدادوشمار اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ انسدادِ منشیات کے لئے کی جانے والی کوششیں اور اقدامات ناکافی ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو نیشنل اینٹی نارکوٹکس

کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیر نارکوٹکس کنٹرول بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ ، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر مواصلات مراد سعید ، وزیر تعلیم شفقت محمود ، وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین ، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم ، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے معاشرے میں منشیات خصوصا

نوجوان نسل کے حوالے سے منشیات کے رجحان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے نوجوان نسل کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے کہا کہ منشیات کے حوالے سے سامنے آنے والے اعدادوشمار اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ انسدادِ منشیات کے لئے کی جانی والی کوششیں اور اقدامات ناکافی ہیں،وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منشیات کے ناسور سے نمٹنے کے لیے موجودہ اینٹی نارکوٹکس قوانین کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان قوانین کی عمل داری کو مزید موثر بنایا جا سکے،وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منشیات کی پیداوار کی روک تھام، خرید وفرخت اور استعمال پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے جہاں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا وہاں سکولوں کالجوں کی سطح پر اس ناسور کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ماڈل ٹریٹمنٹ سنٹرز کا قیام بھی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کے خلاف جامع حکمت عملی کی تشکیل اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں میں کوارڈینیشن کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس سرکردہ ادارے کے طور پر کام کرے گی،اجلاس میں موجود شرکا ء نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ انسدادِ منشیات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر اور منظم طریقے سے کام کرنا ہوگا۔

close