نتھیا گلی پہنچتے ہی وفاقی وزیر کی طبیعت بگڑ گئی، آکسیجن لگانا پڑی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نےاپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچتے ہی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری آکسیجن سپورٹ دی گئی۔انہوں نے وفاقی وزیر کی آکسیجن سپورٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نتھیا گلی پہنچے جہاں میرے دوست علی زیدی کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کی آکسیجن سیچوریشن انتہائی کم ہونے لگی۔فخر عالم کا کہنا تھا

کہ دو بار کورونا کا شکار ہونے والے علی حیدر زیدی کے پھیپھڑے اب پہلے جیسے نہیں رہے۔ اس حوالے سے علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے خون میں آکسیجن کی مقدار78تک گر گئی تھی۔علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ اسلام آباد آگئے ہیں اور اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close