انا للہ وانا الیہ راجعون! ممتاز عالم دین اور بزرگ رہنماء کا انتقال ہو گیا

بورے والا(پی این آئی)انا للہ وانا الیہ راجعون! ممتاز عالم دین اور بزرگ رہنماء کا انتقال ہو گیا۔۔۔ ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت کے بزرگ رہنماء، مہتمم جامعہ مسجد اکبر غلہ منڈی صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ قضائے الہی سے وفات پاگئے ، انکی نماز جنازہ کل (اتوار کے روز)گورنمنٹ ڈگری کالج گراؤنڈ میں صبح گیارہ بجے ادا کی جائےگی۔تفصیلات کےمطابق مفسر قرآن اور معروف خطیب صاحبزادہ پیرسید محمد محفوظ الحق شاہ کا اہلسنت والجماعت کےمعروف بزرگوں میں شمار ہوتا تھا ،انہوں نے تفسیر قرآن کے علاوہ کئی کتابیں تصینیف کیں۔ سید محمد محفوظ الحق شاہ کے انتقال پر علماء و مشائخ نے گہرے رنج وع غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا ،اُنہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی تبلیغ اور ترویج میں بسر کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close