تحریک انصاف کیلئے سب سے بڑا دھچکا، وزیراعظم عمران خان کے اہم ترین ساتھی اور سابق وزیر پیپلزپارٹی میں شامل

لاہور(پی این آئی ) سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما بہادر خان سحر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔ صحافی زاہد گشکوری کے مطابق بہادر خان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے بہادر خان سحر کو ملاقات کی دعوت دی ہے ۔ واضح رہے بہادر خان سحر ایک سینئر پی ٹی آئی کے رہنما ہیں ۔ وہ تحریک انصاف کے سینئر لیڈران میں سے ایک ہیں جو پی ٹی آئی کی میڈیا پر نمائندگی کرتے ہیں اور عمران خان کا پیغام عام کرتے ہیں ۔ تحریک انصاف سے پہلے بہادر خان سحر پیپلز پارٹی کے رہنما تھا اور وہ 2011سے 2013تک وزیر دفاعی پیداوار کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close