جنید صفدر کی شادی لندن کے بجائے کس ملک میں ہو گی؟ فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے جنید صفدر کا لندن میں صرف نکاح ہوا ہے، شادی پاکستان میں ہی ہو گی۔ کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا تھا کہ ”اگر عمران خان کے بیٹے کی شادی ہوتی تو ہم انہیں عزت کے ساتھ جہاز کا ٹکٹ بھی دیتے اور برطانیہ بھیجتے۔ بیٹے کے نکاح کے موقع پر اس کی والدہ پاکستان میں تھی اور اپنے بیٹے کے پاس نہ ہونے پر بہت غمزدہ تھی۔“کیپٹن (ر) صفدر ایک سوال پوچھا گیا کہ ”وزراءپوچھ رہے ہیں کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب پر کتنے پیسے خرچ ہوئے؟“ اس کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ”جنید کے نکاح پر اتنے ہی پیسے لگے جتنے عمران خان کے پاکپتن والے نکاح پر لگے تھے۔“ انہوں نے کہا کہ ”یہ بے وقوف لوگ ہیں، کچھ بھی بول دیتے ہیں۔ یہ اللہ کے فیصلوں کو تو چیلنج نہ کریں۔ مریم نواز کے لیے یہ بہت مشکل وقت تھا۔ بیٹے کے نکاح کی تقریب پر مریم نے کہا تھا کہ اگر مجھ سے ووٹ کی عزت کی تحریک کے لیے قربانی مانگی گئی ہے تو اللہ میرے بیٹے کو سلامت رکھے۔ میں یہ قربانی دوں گی۔“اپنی بہو کو تحفہ دینے کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ”اللہ کے قانون کے مطابق وہ میری تیسری بیٹی ہے اور میرا سب کچھ اسی کے لیے ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close