جلد از جلد کورونا ویکسین لگوالیں ورنہ۔۔۔۔10ستمبر سے کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی (پی این آئی)جلد از جلد کورونا ویکسین لگوالیں ورنہ۔۔۔۔10ستمبر سے کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا…سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والے افراد کیلئے 10ستمبر سے فضائی سفر پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فضائی سفر کیلئے مسافر کی کورونا وائرس کی دونوں خوراکیں لازم قرار دی گئی ہیں۔ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے وہی افراد سفر کرسکیں گے جو مکمل ویکسی نیٹڈ ہوں گے ۔اس سے قبل لاہور میں یکم ستمبر سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد کو پٹرول فروخت کرنے کی پابندی عائد کی گئی تھی جس پر بھرپور عملدرآمد بھی کرایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close