کراچی (پی این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے وزیرستان کے رہائشی اہم گواہ اختر جان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔عدالت میںتفتیشی افسر کی جانب سے بتایا گیا کہ اہم گواہ کئی ماہ سے گواہی کیلئے عدالت پیش نہیں ہو رہا ، عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گواہ کو دو ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوارنے گزشتہ سال جعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود سمیت 4افراد کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ازخودنوٹس لینے پر سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار روپوش ہو گئے تھے۔نقیب اللہ محسود قتل کیس کی انکوائری کمیٹی نے نقیب سمیت 4 افراد کا قتل ماوائے عدالت قرار دیتے ہوئے چاروں کو بے گناہ قرار دیا تھا ۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں