ایف بی آر نے وی بوک نظام میں آن لائن ایکسپورٹ سہولتی سکیم کے لئے موڈیول متعارف کر دیا

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) فیڈرل بور ڈ آ ف ریونیو(ایف بی آر) نے وی بوک نظام میں آن لائن ایکسپورٹ سہولتی سکیم کے لئے موڈیول متعارف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آن لائن ایکسپورٹ سہولتی سیکم آتھورائزیشن ایپلیکیشن کے لئے وی بوک نظام میں نیا موڈیول متعارف کر دیا ہے۔ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لئے ایکسپورٹرز کو وی بوک نظام میں رجسٹرڈ ہونا پڑے گا۔ وی بوک میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر “ایکسپورٹ سہولتی سکیم/ایکسپورٹ اورینٹڈ یونٹ/مینوفیکچرنگ بانڈ” کے نام سے متعارف کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لائیسینس ایپلیکیشن وی بوک نظام میں دستیاب ہے جس کو تاجروں اور ایکسپورٹرز نے آن لائن داخل کرنا ہو گا۔ آن لائن ایکسپورٹ سہولتی سکیم ایپلیکیشن متعلقہ کسٹمز فارمیشن کو بھیجی جائے گی جہاں ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد اس کو مزید پراسیس کرنے کے لئے ریگیولیٹری اتھارٹی بھیجا جائے گا۔ لائیسنس کی عبوری اور حتمی منظوری کے آئی او سی او یا ای ڈی بی کو کیس بھیجا جائے گا جو کہ جائزہ سرٹیفیکیٹ جاری کریں گے اور اس سلسلے میں تاجر یا ایکسپورٹر کو بھی آگاہ کریں گے۔وی بوک نظام میں ایک اور فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت تاجر کامن ایکسپورٹ ہاس کے لائیسینس کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ کامن ایکسپورٹ ہاس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور ڈائریکٹ اور ان ڈائیریکٹ ایکسپورٹرز کو خام مال فروخت کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے منسلک تاجر، ایکسپورٹرز، کسٹمز ایجنٹس اور وزارت کامرس نے اس اقدام کی تعریف کی ہے جس پر عمل درآمد سے پاکستان کی صنعت اور برآمدات کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع اور زر مبادلہ میسر آئے گا۔(وخ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close