پنجاب کےہائی رسک والے اضلاع جہاں کورونا سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں کم رسک والے اضلاع میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کردی ہے، نئی پابندیوں کا اطلاق ہائی رسک والے 11اضلاع کے علاوہ مزید 25اضلا ع پر بھی ہوگا،نئی پابندیوں سے متعلق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت25اضلاع میں کاروباری مراکز اتوار کے علاوہ رات 10بجے تک کھلے رہیں گے، ریسٹورانٹس میں ویکسی نیٹڈ 50 فیصد افراد کیلئے ان ڈور ڈائینگ رات 12 بجے تک ہوگی۔ریسٹورانٹس میں آؤٹ ڈور ڈائینگ کی رات 12بجے تک اجازت ہوگی، ویکسین لگوانے والے 200 افراد کیلئے ان ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی، آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح کم رسک والے اضلاع میں مزارات کھلے رہیں گے اور ویکسی نیٹڈ افراد مزارات پر جاسکیں گے، کورونا پھیلنے کے کم رسک والے اضلاع میں سینما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی، اسی طرح کم رسک والے اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہائی رسک اضلاع میں حکومت کے الگ سے جاری کردہ ایس اوپیز نافذ رہیں گے، کم رسک والے اضلاع میں پابندیاں 15ستمبر تک لاگو رہیں گی۔مزید برآں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 20 بڑے شہروں میں 18سال سے زائد 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف پورا کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ 24 شہروں میں18سال سے زائد 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف تھا، اس ہدف کو 20 بڑے شہروں نے پورا کرلیاہے، ہدف پورا نہ کرنے والے شہروں میں کوئٹہ، نوشہرہ، مردان اورحیدرآباد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 35 فیصد اہل آبادی کوایک ڈوز لگائی گئی ہے ، اسلام آباد میں 69 فیصد، پنجاب میں 37 فیصد ، آزاد کشمیرمیں 51، گلگت بلتستان کی39 فیصد ، خیبر پختوانخواہ میں 35، سندھ میں32، بلوچستان کی 12 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close