کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں پر آج سے کون کونسی پابندیاں عائد ہوگئیں؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)صوبائی دارالحکومت میں آج سے متعدد سروسز شہریوں کوکورونا ویکسی نیشن کے عمل سے مشروط کردیا گیا ہے۔لاہور میں آج ویکسین نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، پٹرول اور ریسٹورنٹس میں سروسز کی فراہمی بند کردی جائے گی۔انتظامیہ نے کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی جگہیں بھی جلد نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ بھی ویکسینیشن سے مشروط کردیا گیا ہے، اس ضابطے کی خلاف ورزی پر افراد کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے حوالے سے کارروائی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں