لاہور پولیس نے عامر لیاقت کو گرفتار کر لیا

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس نے ایک خاتون شہری کو ہراساں کرنے کے الزام میں عامر لیاقت نامی شخص کو حراست میں لے لیاہے، خاتون کا مؤقف ہے کہ ملزم عامر لیاقت دوستی کرنےکے لیے اس پر مسلسل دبائو ڈال رہا تھا۔ لاہور سے ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایس ایس پی ماڈل ٹائون دوست محمد نے بتایا کہ ہراسانی کے واقعات قابل برداشت نہیں، اس سلسلے میں پولیس کی زیر وٹالرنس پالیسی ہے، عامر لیاقت جیسے ملزموں کو قانون کی پوری طاقت کیساتھ ڈیل کیا جائے گا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ملزم گزشتہ تین چار دن سے خاتون پر دبائو ڈال رہا تھا لیکن اس کی شکایت ملتے ہی اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں