امریکہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی درخواست کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ذرائع کے مطابق امریکہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مددکی درخواست کر دی ہے۔اسلام آباد میں متعین امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور خصوصا افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی بنیادی مقصد ہیں۔آرمی چیف کی کابل ائیرپورٹ پر دہشتگرد حملے کی مزمت،آرمی چیف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہااور کابل سے انخلا آپریشن کیلئے تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

close