اینکر پرسن اقرارالحسن اپنے ناقدین پر پھٹ پڑے، ایسا سوال کھڑا کر دیا کہ تنقید کرنے والے لاجواب ہو گئے

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن اقرار الحسن نے لاہور میں ماں بیٹی کے ساتھ پیش آنے والےشرمناک واقعے پر پاکستانیوں کے سامنے سوال رکھ دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن نے کہا کہ ” وہاڑی سے لاہور آنے والی ماں بیٹی کا بھی کوئی قصور تھا جن کے ساتھ ریپ کیس میں پہلے سے دو بار سزا یافتہ رکشے والے اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی؟”اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ ” بندگانِ خدا ! اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ ہمارا پیارا ملک نیک نام ہو تو آئیے مل کر معاشرے کے اِن بدکرداروں کے خلاف آواز بلند کریں۔”خیال رہے کہ گزشتہ شب ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی سے لاہور آنےوالی ماں بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ماں بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ بائی پاس پر اتریں، جہاں سے وہ آفیسرز کالونی میں اپنی بہن کے گھر جانے کے لیے رکشہ پر سوار ہوئیں۔ رکشہ ڈرائیورعمر فاروق اور اس کا ساتھی منصب انہیں ایل ڈی اے ایونیو میں ویران جگہ پر لے گئے جہاں دونوں نے خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں