سعودی عرب سے جدید ترین آکسیجن پلانٹس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

لاہور(آئی این پی)سعودی عرب سے جدید ترین آکسیجن پلانٹس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے اسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے والے 8پلانٹس لاہور پہنچا دئیے گئے، ایک آکسیجن پلانٹ 50مریضوں کے لیے آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سعودی عرب سے پہنچنے والے آکسیجن پلانٹس اتوار کو(آج) اسلام آباد منتقل کیے جائیں گے جبکہ سال کے آخر تک اس طرح کے 50مزید آکسیجن پلانٹس پاکستان پہنچیں گے،وفاقی حکام کے مطابق سعودی عرب کے علاوہ گلوبل فنڈ بھی پاکستان کو آکسیجن پلانٹس فراہم کرے گا جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی اس طرح کے آکسیجن پلانٹ خریدنے جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ آکسیجن پلانٹس گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دور دراز کے اسپتالوں میں نصب کیے جائیں گے، سندھ اور پنجاب کے چھوٹے سیکنڈری کیئر اسپتالوں میں بھی یہ آکسیجن پلانٹس نصب کیے جائیں گے، سعودی عرب اس طرح کے 18آکسیجن پلانٹس پاکستان کو فراہم کرے گا جبکہ گلوبل فنڈ اس طرح کے 36آکسیجن پلانٹ پاکستان کو فراہم کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close