گوادر حملہ، چین کا پاکستان کے متعلقہ محکموں سے موثر سکیورٹی اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گوادر میں گزشتہ روز دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے تمام متعلقہ محکموں سے موثر سکیورٹی کے لیے موثر عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادار ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں ایک چینی زخمی، دو مقامی بچے جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے،اعلامیے کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے نے گوادر میں دہشتگردی کی کارروائی کی مذمت کی ہے اوردونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ،اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے اور پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو سخت سزا دے،چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیاہے کہ پاکستان کے تمام متعلقہ محکمے موثرسکیورٹی کے لیے موثر عملی اقدامات اٹھائیں، پاکستان سکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایاجائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں